۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دیدار شیخ زکزاکی و اعضای ستاد اجرایی اربعین

حوزہ/ نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی نے ابوجا شہر میں اپنی رہائش گاہ پر اربعین میں خدمت کے ارادے سے عراق جانے والے ایک گروپ سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی نے ابوجا شہر میں اپنی رہائش گاہ پر اربعین میں خدمت کے ارادے سے عراق جانے والے ایک گروپ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں شیخ زکزاکی نے اربعین کے موقع پر حرم سید الشہداء علیہ السلام کی جانب گامزن زائرین کی عظیم تعداد کی جانب اشارہ کیا اور اسے ایک پختہ ایمان کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا: اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین کی خدمت پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

نائجیریا کی تحریک اسلامی کے رہنما نے مزید کہا:زائرین امام حسین (ع) کی میزبانی اور خدمت کو اپنے لئے شرف جانئے اور خدا کا شکر کیجئے کہ اس نے یہ توفیق آپ کو دی، کیونکہ آپ حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے نزدیک خاص مقام و مرتبہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی افریقی ممالک بالخصوص نائیجیریا سے اربعین واک میں شرکت کے لیے عراق مبلغین آ رہے ہیں، جو کربلا نجف کے درمیان موکب میں زائرین کی خدمت کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .